سرکاری اداروں میں ملازمتوں کی بھرتی کی نئی پالیسی جاری

گریڈ 16 اور اوپر کے تمام عہدوں پر بھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی.


INP November 02, 2014
رپالیسی کے مطابق تمام اسامیوں کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این اوسی درکارہوگی: منظرالہٰی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری اداروں میں ملازمتوں کی بھرتی کی نئی پالیسی جاری کر دی۔

گریڈ16اوراس سے اوپرکے تمام عہدوں پربھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہو گی،گریڈایک سے گریڈ2میں مقامی افرادکوبھرتی کیاجائے گا،خالی اسامیوں پربھرتیاں آل پاکستان کی بنیادپرہوں گی۔

ہفتے کونجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پرسرکاری اداروں میں بھرتی کے حوالے سے نئی ایکروٹمنٹ پالیسی جاری کردی ہے جس کااطلاق تمام وزارتوں،خودمختار، نیم خود مختار تمام اداروں پرہوگا۔ کسی بھی ادارے میں قواعدکے خلاف بھرتی نہیں کی جائے گی اورپالیسی کے مطابق تمام اسامیوں کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این اوسی درکارہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں