پشاورجلاؤگھیراؤ توڑپھوڑ کرنیوالے 44 افراد کی تصاویرتھانوں میں آویزاں کردی گئیں

پولیس نے مختلف ویڈیوز سے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار میں ملوث افراد کی تصاویر حاصل کرکے اشتہاری پوسٹر بنائے جو۔۔۔


ویب ڈیسک September 29, 2012
پولیس نے مختلف ویڈیوز سے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار میں ملوث افراد کی تصاویر حاصل کرکے اشتہاری پوسٹر بنائے جو تھانوں میں آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

یوم عشق رسولﷺ کے موقع پرجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 44 افراد کی تصاویر مختلف تھانوں میں آویزاں کر دی گئیں۔

21 ستمبر کو گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ایف آئی آر سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں درج کی گئی تھی۔ پولیس نے مختلف ویڈیوز سے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار میں ملوث افراد کی تصاویر حاصل کرکے اشتہاری پوسٹر بنائے جو تھانوں میں آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

ایس پی سٹی آصف اقبال کے مطابق تصاویر کو پینا فلیکس پر شائع کیا گیا ہے جنہیں بازاروں، چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی آویزاں کیاجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں