41 ہزار افرادکے سی 130 طیارے پرمفت سفرکا انکشاف

صرف 4580 افراد ڈیوٹی پرتھے، باقی کا اتا پتہ نہیں،آڈیٹر جنرل پاکستان نے رپورٹ جاری کردی


INP November 02, 2014
خزانے پر41 کروڑکابوجھ،نان ڈیوٹی مسافروں کو10ہزاردینے ہوتے ہیں کسی نے جمع نہیں کرائے

ISLAMABAD: آڈیٹرجنرل پاکستان نے رقم اوررعایتی دستاویزکے بغیرسفرکرنے والے افرادکی رپورٹ جاری کردی۔

41 ہزار افراد نے سی 130 طیارے پرمفت سفر کیا، صرف 4580 ڈیوٹی مسافرتھے باقی کا اتا پتہ نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتے کوآڈیٹر جنرل نے پیسوں اوررعایتی دستاویزات کے بغیرسفر کرنیوالوں کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 41 ہزارافراد سی 130 طیارے پر عید و دیگر تعطیلات پرجانے کے لیے مفت سفرکیاجس سے سرکاری خزانے پر41 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔ سفرکرنے والوں میں صرف 4580 ڈیوٹی مسافرتھے باقی کاکچھ معلوم نہیں۔

رپورٹ کے مطابق نان ڈیوٹی مسافروں کو سی 130 طیارے میں سفر کرنے پر 10 ہزار روپے جمع کرانے ہوتے ہیں لیکن کسی نے یہ بھی یہ پیسے جمع نہیں کروائے اور ان کی زیادہ تر پروازیں چکلالہ ایئربیس راولپنڈی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2011-12ء کے دوران پی اے ایف بیس کراچی سے بھی 46 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔