مطیع الرحمن کوپھانسی کی سزاپرتشویش ہےچوہدری نثار

پاکستان 71اوراس کے بعدکے حالات سے خودکوالگ نہیں رکھ سکتا،وزیرداخلہ


INP November 02, 2014
بنگلہ دیش کا معاف کرنے کے تسلیم شدہ اصول کونظر اندازکرنا افسوسناک ہے، چوھدری نثار فوٹو: فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کوحکومت کی جانب سے پھانسی کی سزا پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ بنگلہ دیش کااندرونی معاملہ ہے لیکن پاکستان 1971 اوراس کے بعدکے حالات سے خودکوالگ نہیں رکھ سکتا۔

ایک بیان میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کوسنائی گئی پھانسی کی سزاپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ 45 سال گزرنے کے بعدبھی بنگلہ دیش کی حکومت اس عرصے میں ہونے والے المناک واقعات کو فراموش نہیں کرسکی اورابھی تک ماضی میں زندہ ہے اورمعاف کرنے اوربھول جانے کے تسلیم شدہ اصول کو نظر اندازکررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بنگلہ دیش کی حکومت ماضی کے گڑھے مردے اکھاڑنے اورپرانے زخم ہرے کرنے میں کیوں مصروف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔