ہنڈوراسمسافربس کھائی میں گرنے سے14 افراد ہلاک

حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔


INP November 02, 2014
حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ہنڈوراس میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے14 افراد ہلاک اور40 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مغربی ہنڈوراس میں اس وقت پیش آیا جب عیسائی گروپ کو لے جانے والی ایک بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوفوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔