ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس اور محافل عزاداری
مجالس عزا میں حضرت عباس علمدار کی بہادری، شجاعت، ان کے فضائل اور شہادت کے واقعے پر روشنی ڈالی جارہی ہے
ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس اور محافل عزاداری کا انعقاد کیا جارہا ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
8 محرم الحرام کا دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کے بھائی حضرت عباس علمدار کے مناسبت سے منایا جاتا ہے، آج کے روز برپا ہونے والی مجالس عزا میں میدان کربلا میں حضرت عباس عملدار کی بہادری، شجاعت، ان کے فضائل اور شہادت کے واقعے پر روشنی ڈالی جارہی ہے، کراچی میں 8 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی ماتمی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ جو محفل شاہ خراساں، صدر، پریڈی اسٹریٹ ،بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، امام بارگاہ بارہ امام اور نئیپر روڈ سے پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار،نواب مہابت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔ اس موقع پر 18 ہزار پولیس اہل کار سیکیورٹی ڈیوٹیاں نبھا رہے ہیں، جلوس کے راستے میں اونچی عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں اور اطراف سے آنے والی گلیوں کو کنٹینر اور بسوں کے ذریعے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ شہر میں آئندہ 3 روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، جلوس کے روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جلوس میں داخل ہونے والی گاڑیوں، سبیلوں اور لنگر تقسیم کرنے والے ٹرک بھی صرف متعین کردہ روٹ سے داخل ہورہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس جی 9 امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ اسی مقام پر آکر اختتام پزیر ہوگا۔ لاہور میں مرکزی جلوس اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بیت الرضا پر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر آنے والی تمام مارکیٹوں اور دکانوں کو بند کردیا گیا ہے تمام عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ملتان میں ماتمی جلوس سینٹرل جیل سے برآمد ہوگا جو ممتازآباد سے ہوتا ہوا سادات کاٹن فیکٹری پراختتام پزیر ہوگا اس کے علاوہ عزاداران حسین کا دوسرا ماتمی جلوس سودری وٹ سے برآمد ہوگا جو بوہر گیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ گردیز پر اختتام پزیر ہوگا۔ پشاور میں 8 محرم الحرام کا ماتمی جلوس کوچی بازار میں واقع امام بارگاہ نجف سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی مقام پر اختتام پزیر ہوگا۔ راولپنڈی میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے عزاداروں کا ماتمی جلوس امام بارگاہ ڈھوک ہسو سے برآمد ہوگا جو ڈھوک رتہ میں امام بارگاہ حیدریہ پر اختتام پزیر ہوگا۔