صوبائی حکومتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں وزیراعظم
لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سہولت کی فراہمی میں صوبائی حکومتوں کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم
KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں۔
ملک کے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک اب معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ جمعے کو مزید کمی کا اعلان کیا گیا۔ لوگوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سہولت کی فراہمی میں صوبائی حکومتوں کا کردار انتہائی اہم ہے کیونکہ لوگ تو قع کرتے ہیں کہ اس سہولت سے پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی آنی چاہیے۔ اس لئے صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک کمی کی ہے۔