شہبازشریف کی صوبے میں 9 اور 10 محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت

تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شہباز شریف


ویب ڈیسک November 02, 2014
صوبے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف ، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پولیس حکام اور صوبائی وزارت داخلہ کے حکام کو 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر 9 محرم اور یوم عاشور کے موقع پر امن وامان کے لئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے اور تمام سیکورٹی ادارے اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دو دنوں میں سیکیورٹی انتطامات کو دگنا کردیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں