تحریک انصاف نے تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے پرویز رشید

طاہرالقادری کی جانب سے دھرناختم کئے جانےکےبعدعمران خان اپنےسامنے خالی کرسیاں دیکھ کر تلخ ہوجاتے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 02, 2014
عمران خان کو اپنی مذاکراتی ٹیم کو بات چیت کے لئے مکمل اختیار دینا چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے، حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے اور پی ٹی آئی نے بھی تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس کے لئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو اپنی مذاکراتی ٹیم کو بات چیت کے لئے مکمل اختیار دینا چاہئے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کئے جانے کے بعد عمران خان اپنے سامنے خالی کرسیاں دیکھ کر تلخ ہوجاتے ہیں، انہوں نے 14 اگست کو اسلام آباد میں 30 لاكھ لوگوں کو لے كر آنے کا دعویٰ کیا تھا اور حکومت نے انہیں اس وقت بھی نہیں روکا تھا تو 30 نومبر کو بھی نہیں روکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |