داعش نے عراقی صوبے انبار میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو قتل کر دیا
جنگجو تنظیم داعش نے 6 بچوں، 4 خواتین اور 40 مردوں کو ایک ساتھ قطار میں کھڑا کرکے گولیاں مار کر قتل کردیا،مقامی افراد
عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار جنگجو تنظیم داعش نے عراقی صوبے انبار میں فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو قتل جب کہ 17 کو اغوا کر کے لے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے صوبہ انبار کے شہر رمادی کے گاؤں راس الما میں حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو گولیاں مار کر قتل جب کہ 17 کو اغوا کر کے لے گئے۔ قبائلی افراد کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم نے گاؤں پر حملہ کر کے 40 مردوں، 6 بچوں اور 4 خواتین کو ایک قطار میں کھڑا کیا اور پھر انہیں سب کے سامنے ایک ایک کر کے گولیاں مار کر قتل کردیا۔
واضح رہے کہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش جنگجو گزشتہ 10 روز کے دوران 200 سے زائد افراد کو قتل کر چکے ہیں جب کہ گزشتہ ایک ماہ سے امریکی افواج اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف عراق اور شام میں فضائی حملے کررہی ہیں تاہم انہیں جنگجو تنظیم کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔