ایرانی عدالت نے خواتین پرعائد پابندیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی لڑکی کو سزا سنادی

ایرانی نژاد برطانوی لڑکی کو ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی، غیر ملکی خبرایجنسی


ویب ڈیسک November 02, 2014
برطانوی شہری کے ساتھ دوران حراست اپنائے جانے والے رویئے اور عدالتی ٹرائل شدید تحفظات ہیں،برطانوی حکام فوٹو:فائل

ایرانی نژاد برطانوی لڑکی کو خواتین پر عائد پابندی کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کی عدالت نے 25 سالہ ایرانی نژاد برطانوی لڑکی کو ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی۔ لڑکی کو رواں برس جون میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس نے ایران اور اٹلی کے درمیان کھیلے جانے والے والی بال کے میچ کے دوران دوسری لڑکیوں کے ہمراہ مل کر خواتین کے میچ دیکھنے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب برطانیہ کا کہنا ہے کہ اسے برطانوی شہری کے ساتھ دوران حراست اپنائے جانے والے رویئے، عدالتی ٹرائل اور احتجاج کرنے پر ایک سال کی سزا پر شدید تحفظات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں