وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں ترجمان پیپلزپارٹی

وزیر اعلیٰ سندھ کو ہٹانے کی تمام رپورٹس قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی میں قائد ایوان كی تبدیلی كا پارٹی كا كوئی ارادہ نہیں، فرحت اللہ بابر فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ كو عہدے سے ہٹانے كی خبروں كی تردید كی ہے۔


پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا کہ كچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بات تسلسل كے ساتھ كی جارہی ہے كہ سندھ كے وزیر اعلیٰ كو تبدیل كیا جارہا ہے لیکن یہ تمام رپورٹس قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور سندھ اسمبلی میں قائد ایوان كی تبدیلی كا پارٹی كا كوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ سندھ کی کرسی پر کسی متحرک اور فعال شخص کو تعینات کرنا چاہتی ہے اس لئے قائم علی شاہ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو مراد علی شاہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
Load Next Story