40 برس بعد ٹیسٹ میچ کی ہر اننگز میں 2 پلیئرز کی سنچریوں کا دوسرا واقعہ

کرکٹ کی تاریخ میں 40 برس بعد دوسرا موقع ہے کہ بیک وقت دو کھلاڑیوں نے میچ کی ہر اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں۔


Sports Desk November 03, 2014
1974 میں ای این چیپل اور گریگ چیپل نے ویلنگٹن کے مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: آسٹریلیا سے جاری ابوظبی ٹیسٹ میں چوتھے دن مصباح الحق 101 اور اظہرعلی 100رنز ناٹ آؤٹس بناکر پویلین واپس ہوئے۔

ان دونوں نے پہلی اننگز میں بھی سنچریاں بنائی تھیں، اس طرح وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے بالترتیب آٹھویں اور نویں پلیئرز بنے، گذشتہ دنوں دبئی ٹیسٹ میں یونس نے بھی دونوں اننگز میں تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں۔

ان کے علاوہ سابق کپتان حنیف محمد، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف، وجاہت اللہ واسطی اور یاسرحمیدبھی اس منفرد کلب میں شامل ہیں، تاہم یہ کرکٹ کی تاریخ میں 40 برس بعد دوسرا موقع ہے کہ بیک وقت دو کھلاڑیوں نے میچ کی ہر اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں، اس سے قبل 1974 میں ای این چیپل اور گریگ چیپل نے ویلنگٹن کے مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں