عمران بتائیں خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کیلیے کیا کام کیا خورشید شاہ

مشرف دور میں بھی سندھ ایم کیوایم کے پاس تھا، ایم کیوایم نے اس وقت سندھ ٹھیک نہیں کیا تواب کیا ہوگا، خورشید شاہ

ہم کسی بھی صورت منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ دعویٰ انسان کو تب کرنا چاہیے جب وہ اپنے آپ کوٹھیک کرے، خان صاحب بتائیں ڈیڑھ سال سے خیبرپختونخوامیں نوجوانوں کیلیے کیا کام ہوا؟


خان صاحب یوتھ کا دعویٰ کرتے ہیں پہلے خیبر پختونخوا کی حالت زارپر غور کریں، دھرنوں سے معیشت پربہت برا اثر پڑا ہے۔ وہ اتوار کو میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ انھوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے پاس سندھ کافی عرصہ رہا ہے، مشرف دور میں بھی سندھ ایم کیوایم کے پاس تھا، ایم کیوایم نے اس وقت سندھ ٹھیک نہیں کیا تواب کیا ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری بہت بڑا ظلم ہوگا۔ ہم کسی بھی صورت منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان روز تقریریں کررہے ہیں، لندن میں کشمیر کے مسئلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔ انھوں نے کہاکہ کسی جلسے میں ایک آدمی جوتے ماردے تومیڈیا اس کو ہیرو بنادیتا ہے۔
Load Next Story