سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی میں صبح 6 بجے سے موبائل فون سروس بند کردی گئی جبکہ لاہورمیں جزوی طور پرموبائل خاموش کرادیئے گئے۔


ویب ڈیسک November 03, 2014
کوئٹہ میں صبح سے ہی موبائل فون سروس مکمل طور پر بند کردی گئی۔ فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے نو محرم کے مرکزی جلوس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر صبح 6 بجے ہی موبائل فون سروس بند کردی گئی جو رات 10 بجے تک بند رہے گی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے جبکہ شہر میں ڈبل سواری پر دو روز کے لئے پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دکڑ کا سلسلہ شروع کردیا گیا، ضلع چنیوٹ میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بند ہے۔


اسی طرح خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی، کوئٹہ میں سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل مکمل طور پر خاموش کرادیئے گئے جبکہ شہر بھر کی سیکیورٹی کے لئے جلوسوں کی گزر گاہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں