سانحہ واہگہ میں جاں بحق افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین ایک بچے کی شناخت نہ ہوسکی

دھماکے میں ایک خاندان کے 9 جبکہ دوسرے خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 میتیں کراچی اور 3 پشاور بھجوائی گئیں


ویب ڈیسک November 03, 2014
میو اسپتال سے 44 میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

واہگہ بارڈر پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے تاہم ایک بچے کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔

گزشتہ شام واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 48 میتیں میو اسپتال منتقل کی گئی تھیں جنہیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا تاہم ایک بچے کی لاش کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ جاں بحق ہونے والے 9 افراد ایک ہی خاندان کے فرد تھے جن کا تعلق فیصل آباد کے علاقے سمندری سے ہے۔ واقعے میں لاہور ہی کے علاقے مدینہ کالونی کے ایک خاندان کے 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 6افراد کی میتیں کراچی اور 3 کی میتیں پشاور منتقل کردی گئیں جہاں ان کی آہو ں اور ستدفین کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اس وقت سروسز اسپتال میں 56، جناح اسپتال میں 8، جنرل اسپتال میں 12 اور میو اسپتال میں 32 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں