واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی سخت تجارتی سرگرمیاں 3 روز کے لئے معطل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا جنرل اسپتال کا دورہ اور زخمیوں اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک November 03, 2014
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا جنرل اسپتال کا دورہ اور زخمیوں اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت. فوٹو؛فائل

واہگہ بارڈر کے قریب خود کش حملے میں 58 افراد کی شہادت کے بعد سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے 3 روز کے لئے تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد بارڈر پرسیکیورٹی سخت کرتے ہوئے رینجرز کے جوان تعینات کردیئے گئے جبکہ بھارت کے ساتھ ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی 3 روز کے لئے معطل کردی گئیں۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں