امریکا کی واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش

حملےسے واضح ہو گیا کہ دہشتگردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں، امریکی سفیر رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک November 03, 2014
دہشتگردی کے اس واقعے سے متعلق تفتیشی ٹیموں کی معاونت کے لیے تیار ہیں، رچرڈ اولسن فوٹو؛ فائل

امریکا نے واہگہ بارڈر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے سانحہ واہگہ بارڈر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکا بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تفتیش میں معاونت کی پیش کش کی اور کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور حملےسے واضح ہو گیا کہ دہشتگردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں تاہم دہشتگردی کے اس واقعے سے متعلق تفتیشی ٹیموں کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں