سانحہ واہگہ بارڈرکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو ارسال

حملے میں 15 کلودھماکہ خیزمواد استعمال ہوا اوربال بیرنگ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا،رپورٹ

وزیراعلی نے سانحہ کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں کی جانب سے سانحہ واہگہ بارڈر کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی گئی جبکہ وزیراعلی نے سانحہ کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے سانحہ واہگہ بارڈر سے متعلق اجلاس طلب کیا جس میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق حملے میں 15 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ بال بیرنگ اور کیلوں کے استعمال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور دھماکا خیزمواد بنانے میں پوٹاشیم اور سلفر کا بھی استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار نے کئی دن ریکی کے بعد پریڈ کے اندر جانے کی کوشش کی تاہم بمبار اور خود کش جیکٹ جائے وقوعہ پر الگ الگ پہنچائے گئے۔


اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے سانحے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مذموم عزائم کے خلاف چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی۔

Load Next Story