آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 2 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر براجمان

پاکستان نے انگلینڈ اور سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن سنبھال لی۔


ویب ڈیسک November 03, 2014
پاکستان نے انگلینڈ اور سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن سنبھال لی۔ فوٹو؛فائل

آسٹریلیا کو 32 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ اور سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 درجہ بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر براجمان ہوچکی ہے جبکہ بہترین ٹیسٹ ٹیموں کی فہرست میں 124 ریٹنگ کے ساتھ جنوبی افریقا پہلے، آسٹریلیا 117 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 105 ریٹنگ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر آچکا ہے۔


بہترین ٹیسٹ ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ پاکستان سے صرف ایک پوائنٹ دوری پر ہے اور 104 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 101 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں اور بھارت 96 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔


بہترین ٹیسٹ ٹیموں میں پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے صرف 26 ٹیسٹ میچز میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی افریقا 27 میچز کھیل کر پہلی، آسٹریلیا 35 میچز کھیل کر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی انگلش ٹیم 39 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے اور سری لنکا بھی پاکستان سے کئی گنا زیادہ 31 میچز کھیلنے والی ٹیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |