بھارت کے معروف اداکار سدا شیو امراپرکار64 سال کی عمر میں چل بسے

پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا 64 سالہ اداکار گزشتہ ایک ہفتےسےممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے


ویب ڈیسک November 03, 2014
سدا شیو امراپرکار نے1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سڑک‘‘ میں بہترین ولن کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فوٹو؛فائل

بالی ووڈ میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار سدا شیو امراپرکارچل بسے۔

پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا 64 سالہ اداکار گزشتہ ایک ہفتے سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس دنیا سے چل بسے،سدا شیو کے انتقال پر جہاں ان کے لواحقین رنجیدہ ہیں وہیں وہ اپنے ساتھیوں کو افسردہ چھوڑ گئے،سداشیو امراپركار نے تقریباً ڈھائی سو فلموں میں کام کیا جن میں ہم ساتھ ساتھ ہیں، مہرا، اعلان جنگ، اردھ ستيہ، آخری راستہ، سڑک، حکومت، آنکھیں اور عشق شامل ہیں ، امراپركار کو 1984 میں فلم 'ادھ ستیہ' میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ''سڑک'' میں انہوں نے بہترین ولن کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس موقع پر ہدایت کار دیباكر بینرجی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، سداشیو امراپركار کی فنی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہندی ہی نہیں بلکہ مراٹھی فلموں کے بھی بہترین اداکار تھے اور گذشتہ چند سالوں سے وہ فلموں میں سےدور تھے کیونکہ انہیں ان کی پسند کے مطابق کردار نہیں دیا جارہا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |