ترکی میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 24 تارکین وطن ہلاک متعدد لاپتہ

کشتی تارکین وطن کو لے کر رومانیہ کی جانب جارہی تھی کہ اسی دوران بحیرہ اسود اور آبنائے باسفورس کے درمیان ڈوب گئی


کشتی میں 40 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق افغانستان، شام اور ترکی سے تھا،مقامی میڈیا فوٹو: اے ایف پی

شمالی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی تارکین وطن کو لے کر یورپی یونین کے رکن ملک رومانیہ کی جانب جارہی تھی کہ اسی دوران بحیرہ اسود اور آبنائے باسفورس کے درمیان ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے جن میں سے 7 کو ریسکیو اہلکاروں نے مقامی ماہی گیروں کی مدد سے بچالیا جبکہ کئی تاحال لاپتہ ہے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کشتی میں 40 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق افغانستان، شام اور ترکی سے تھا جو غیر قانونی طریقے سے بہتر روزگار کے لئے رومانیہ جانا چاہتے تھے تاہم گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے کشتی ان افراد کا بوجھ برداشت نہ کرپائی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں