نائجیریا میں عاشورہ کے جلوس میں خودکش حملہ 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ریاست یوبے میں ہی مسلح افرا جیل کے دروازے کو بارودی مواد سےاڑاکر اس میں قید اپنے 144 ساتھیوں کو چھڑا کرلے گئے


یوم عاشورہ کا جلوس ریاست یوبے کی مارکیٹ سے گزرہا تھا اسی دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا،مقامی میڈیا فوٹو:فائل

نائجیریا کے شمال مشرقی ریاست میں عاشورہ کےجلوس کےدوران خود کش حملے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


میڈیا کے مطابق جلوس یوبے ریاست کے ایک مصروف مارکیٹ سے گز رہا تھا کہ اچانک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دوسرے خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیاگیا،ریاست یوبے میں ہی پیش آنے والے دوسرے واقعے میں مسلح افرا نے جیل کے دروازے کو بارودی مواد سےاڑاکر اس میں قید اپنے 144 ساتھیوں کو چھڑا کر فرار ہوگئے، دوسری جانب نایجیریا کی جنگجو تنظیم بوکوحرام نے دونوں واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


واضح رہے کہ بوکو حرام گزشتہ 5 سال سے نائجیریا میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے جس اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں