جاپان کی ’’کچھوا ٹیکسی‘‘ جس میں بیٹھ کر مسافر سُست رفتاری کا مزہ لیتے ہیں
یہ ٹیکسی سروس بزرگ شہریوں، حاملہ خواتین، چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں اور سیاحوں میں بہت مقبول ہے
اگر اپنی سواری دستیاب نہ ہو تو تیزرفتار اور آرام دہ سفر کے لیے ٹیکسی ہمارا پہلا انتخاب ہوتی ہے۔ اگر کہیں جلدی پہنچنا ہو تو بھی ہم بس اور رکشے پر ٹیکسی کو ترجیح دیتے ہیں۔
ذرا تصور کیجیے کہ آپ ٹیکسی میں بیٹھے ہیں اور وہ کچھوے کی رفتار سے چل رہی ہو تو آپ کی کیا حالت ہوگی۔ یقینی طور پر آپ ڈرائیور سے تیز چلانے کو کہیں گے، اور اگر پھر بھی ٹیکسی کی رفتار میں اضافہ نہ ہو تو آپ اسے صلواتیں سناتے ہوئے ٹیکسی سے اُتر جانے کی دھمکی دیں گے۔ مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جاپان میں ایک ٹیکسی سروس ایسی بھی ہے جو ''ٹرٹل ٹیکسی'' یعنی کچھوا ٹیکسی کہلاتی ہے۔ نام سے آپ یہ تو سمجھ گئے ہوں گے یہ ٹیکسی کچھوے کی رفتار سے چلتی ہوگی، مگر ساتھ ہی یہ سوال بھی ذہن میں اٹھ رہا ہوگا کہ ٹیکسی کے انتہائی سست رفتاری سے چلنے کی کیا تُک ہے؟
جناب بات یہ ہے کہ '' کچھوا ٹیکسی'' ان جاپانیوں کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جو ٹیکسی میں بیٹھ کر سست رفتاری کا مزہ لینا چاہتے ہوں۔ حیران کن طور پر یہ سروس مقبول ہورہی ہے۔ ایک سال کے دوران ان ٹیکسیوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس سروس کی شروعات دسمبر 2013ء میں جاپان کے ساواکوسو گروپ نے کی تھی۔ یوکوہاما شہر میں اس گروپ کے پاس 500 ٹیکسیوں کا بیڑا ہے۔ گروپ نے ابتدائی طور پر ' ٹرٹل ٹیکسی' کے لیے دس ٹیکسیاں مخصوص کی تھیں۔ ان ٹیکسیوں کے ڈرائیوروں کو گاڑی ممکنہ حد تک سست رفتاری سے چلانے کی باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔
مسافر کچھوا ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد ایک بٹن دباتا ہے جس پر جاپانی زبان کا لفظ Yukkuri لکھا ہوتا ہے۔ اس لفظ کا مطلب ہے '' آہستہ ''۔ بٹن کو دباتے ہی گاڑی میں دھیمی موسیقی سنائی دینے لگی ہے، اور ڈرائیور کے سامنے، ونڈ اسکرین سے نیچے، ایک چھوٹی پلاسٹک شیٹ پر کچھوے کی تصویر نمودار ہوجاتی ہے، جس سے وہ سمجھ جاتا ہے کہ مسافر سست رفتاری سے سفر کرنا چاہتا ہے۔ چناں چہ وہ دھیمی رفتار سے ٹیکسی چلانے لگتا ہے۔ اگر مسافر بٹن نہ دبائے تو پھر ڈرائیور عام رفتار سے ٹیکسی چلاتا ہے۔
یہ ٹیکسی سروس بزرگ شہریوں، حاملہ خواتین، چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں اور سیاحوں میں بہت مقبول ہے جو شہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔
'' کچھوا ٹیکسی '' یوکوہاما کے شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ ایک سال کے دوران ان ٹیکسیوںسے سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد میں 15 فی صد اضافہ ہوا ہے۔سروس کی مقبولیت کے پیش نظر کمپنی نے اپنی تمام ٹیکسیوں میں یہ سہولت متعارف کرانے اور سروس کا دائرہ ٹوکیو، کناگوا اور سیتاما سمیت دوسرے بڑے شہروں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔