مودی نہ بھولیں پاک فوج کی پشت پرپوری قوم کھڑی ہے سراج الحق

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر بات نہیں بنے گی، پولیس کو جدید خطوط پر منظم کیا جائے، امیر جماعت اسلامی

پاکستان بنگلہ دیش میں غیرمنصفانہ سزائیں رکوانے کیلیے عالمی سطح یر آواز اٹھائے، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے، پولیس کو جدید خطوط پر منظم کیا جائے، کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے بغیر بات نہیں بنے گی۔

پاکستان بنگلہ دیش میں غیرمنصفانہ سزائیں رکوانے کے لیے عالمی سطح پرآواز اٹھائے،وہ اپنے حلقے یونین کونسل منڈہ خزانہ، میاں کلی اور لوئر دیرمیں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ دریں اثنا سراج الحق نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کو ٹیلی فون پرمتوجہ کیا کہ بنگلہ دیش حکومت اسلام پسندرہنمائوں کوسزائیں بھارت کے ایما پر دے رہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک کی اندرونی سیکیورٹی کودرپیش سنگین خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے چاروں صوبوں میں پولیس کوہر قسم کے سازوسامان اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔


بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یہ نہ بھولیں کہ پاک سرزمین کے دفاع کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارہے۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کوپاکستان سے وفاداری کی پاداش میں سزائے موت جیسی سنگین سزائیں دی جارہی ہیں اس لیے اسے بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ قرارنہیں دیا جا سکتا ۔ شیعہ اورسنی علمائے کرام اور ذاکرین اسلام دشمنوں کی سازشوں کوسمجھیں جوہمیں فرقوں کی بنیاد پر باہم متصادم کرکے مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ لندن پلان کی ناکامی کے ساتھ ساتھ بعض لوگوں کے سیاسی مجاوربننے کی خواہش بھی دم توڑگئی ہے،فوج کو آئین توڑنے اورحکومت پر قبضہ کرنے کی دہائیا ں دینے والے قادیانی فتنہ اورجلاوطن لوگوں کی سازشین سیاسی جرگے نے ناکام بنادی،دریں اثنا سراج الحق نے وزیرداخلہ کویہ بھی کہاکہ 1972ء میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جومعاہدے ہوئے حکومت بنگلہ دیش اس کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہے۔چوہدری نثار نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے پرنگاہ رکھے ہوئے ہے اورعنقریب وزارت خارجہ اس مسئلے کاحل پیش کرے گی۔
Load Next Story