عامر خان کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہو گی شاہ رخ خان

بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ہم دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے، بالی ووڈ کنگ


ویب ڈیسک November 04, 2014
عامر خان نے شاہ رخ کو ان کی فلم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور مجھے بہت خوشی ہو گی کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور مجھے بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ہم دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم 'پی کے' کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیپی نیو ایئر' کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔ اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں