سعودی عرب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 14 زخمی

فائرنگ کے شبہ میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، سعودی پولیس


ویب ڈیسک November 04, 2014
فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 14 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ضلعے الاحسا کے گاؤں الدلوا میں ماسک پہنے 3 نامعلوم افراد نے ایک عمارت سے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ کچھ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بغاوت کے الزام میں مقامی رہنما نمر النمر کو پھانسی دینے کے بعد الاحسا کے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی اور النمر کی پھانسی کے بعد مشتعل افراد نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تھی جب کہ تیل کی لائن کو بھی آگ لگا دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں