سانحہ واہگہ میں غیرملکی طاقتیں بھی ملوث ہوسکتی ہیں سی سی پی اولاہور
اب تک 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں، امین وینس
KARACHI:
سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے کہا ہے واہگہ خود کش حملے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ خود کش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ اب تک 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واہگہ بارڈر دھماکے میں استعمال کئے گئے مواد کا لیبارٹری تجزیہ کرایا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کے لئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاہم اس کے تانے بانے کہیں اور بھی ملنے کا امکان ہے جسے رد نہیں کیا جاسکتا۔