چیف الیکشن کمشنر کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ بھی خالی تاحال تقرری نہ ہوسکی

اشتیاق احمدکی مدت ملازمت میں 2بارتوسیع کی گئی جبکہ پنجاب اورکے پی کے الیکشن کمشنرز کی مدت ملازمت بھی آج ختم ہوجائےگی


ویب ڈیسک November 04, 2014
حکومت کی جانب سے تاحال نئے سیکریٹری الیکشن کمشنر کے لیے کسی کا نام سامنے نہیں آسکا ہے، فوٹو:فائل

KARACHI: سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت آج مکمل ہوجائے گی لیکن عہدے کے لیے تاحال کسی کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی ملازمت میں توسیع کی مدت آج ختم ہونے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، اشتیاق احمد کو مدت ملازمت میں دو بار توسیع دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال نئے سیکریٹری کے لیے کسی کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 3 نام مانگے تھے لیکن اشتیاق احمد کی ریٹائرمنٹ پر بھی عہدے کے لیے کوئی نام نہیں دیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنرز کی مدت ملازمت بھی آج ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے ملک میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ بھی خالی ہے جس کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو 13 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔