عراق کے دارالحکومت میں خود کش حملہ اورفائرنگ 16 افراد ہلاکمتعدد زخمی
عاشورہ کے جلوس کے لئے لگائے گئے کیمپ میں لوگ کھانا تقسیم کررہےتھے کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکےسے اڑا لیا،فوجی حکام
عراقی دارالحکومت میں خود کش حملےا ور فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےہیں جب کہ داعش نے دونوں واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
فوجی حکام کے مطابق شمالی بغداد کےعلاقے تونس میں عاشورہ کے جلوس کے لئے لگائے گئے کیمپ میں لوگ کھانا تقسیم کرنے میں مصروف تھے کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسرا واقعہ شمالی بغداد کے حساس ترین علاقے قادیمیہ میں ہوا جس میں جلوس میں شریک افراد پر اچانک مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔