ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران 2 مشکوک افراد کو اسٹیڈیم سے نکالا گیا آسٹریلوی اخبار
بھارت اور یو اے ای سے تعلق رکھنے والے 2 افراد میچ کے دوران فون کے ذریعے مسلسل بکیز سے رابطے میں تھے، آسٹریلوی اخبار
آسٹریلیا کے ایک اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 2 مشکوک افراد کو بکیز سے تعلق کی بنا پر اسٹیڈیم سے نکالا گیا تھا۔
آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 2 افراد بذریعہ فون بکیز سے مسلسل رابطے میں تھے اور میچ کی براہ راست رپورٹ دے رہے تھے جس پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں اسٹیڈیم سے نکالا اور تحقیقات کے لئے انہیں اپنے ساتھ لے گئے تاہم تحقیقات کے دوران کسی بھی بک میکر کا کھلاڑیوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی دونوں ٹیم کے کھلاڑی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے۔