سپریم کورٹ میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت جاری

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج سے کیس کی سماعت کرے گا


ویب ڈیسک November 04, 2014
وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس سرمد جلال اور جسٹس مشیر عالم بھی شامل ہیں، فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ دوران سماعت

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا ہے جس کےبعد جسٹس جواد ایس خواجہ کو تین رکنی بینچ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سرمد جلال اور جسٹس مشیر عالم بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت آج سے کرے گا جبکہ کیس کی گزشتہ سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں