رائےونڈ میں مسافر بس نالے میں گرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق 17 افراد زخمی

چھانگا مانگا سے لاہور آنے والی بس اجتماع چوک کے قریب سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی


ویب ڈیسک November 05, 2014
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جب کہ کلینر کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD/KARACHI: رائے ونڈ میں اجتماع چوک کے قریب مسافر بس نالے میں گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھانگا مانگا سے لاہور آنے والی بس رائے ونڈ میں اجتماع چوک کے قریب سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور قریبی روہی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک 17 سالہ طالب علم جاں بحق جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال اور دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس میں 21 مسافروں کی گنجائش تھی جب کہ اس میں 40 کے قریب مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جب کہ کلینر کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں