وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام کی الوداعی ملاقات
ظہیرالاسلام کی ملکی سلامتی کیلئے دی گئی خدمات پر فخرہے اورآئی ایس آئی نے بھی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا،نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے الوداعی ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور ملکی سلامتی سمیت اہم معاملات پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزیراعظم نواز شریف سے الوادعی ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور ملکی سلامتی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی ملکی سلامتی کے لئے دی گئی خدمات پر فخر ہے اور ان کے ادارے نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی ملکی سلامتی اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں حکومتی تعاون پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام 9 نومبرکو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اپنے عہدے کا جارج سنبھالیں گے۔