لیبیا میں پھنسے مزید 167 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر مسافروں کے رشتے داروں نے ان کا خیر مقدم کیا اور اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔


ویب ڈیسک November 05, 2014
پاکستان پہنچے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ لیبیا میں مزید پاکستانی تاحال پھنسے ہوئے ہیں جن کی جلد وطن واپسی کے لیے حکومت کو مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔ فوٹو: فائل

لیبیا میں پھنسے مزید 167 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

خصوصی طیارے کے ذریعے مزید پاکستانی لاہور آ گئے ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کے رشتے داروں نے ان کا خیر مقدم کیا اور اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ خیریت سے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں نے لاہور ایئرپورٹ پہنچے پر کلمہ شکر ادا کیا۔ پاکستان پہنچے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ لیبیا میں مزید پاکستانی تاحال پھنسے ہوئے ہیں جن کی جلد وطن واپسی کے لیے حکومت کو مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اب تک لیبیا میں پھنسے سیکڑوں پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور وہاں پھنسے مزید پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔