اسرائیلی فوج کی مسجدالاقصیٰ میں فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی اردن نے سفیر واپس بلالیا

صیہونی فوج نے مسجد اقصی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر نہتے فلسطینوں پر آنسو گیس کے شیل کے ساتھ گرینیڈ بھی فائر کئے

مسجد اقصیٰ میں بربریت کا مظاہرہ کرنے والی صیہونی فوج پر معصوم اورنہتے فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔ فوٹو؛ فائل

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلمانوںں کے قبلہ اول بیت المقدس کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر جھڑپ کے دوران 20 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں داخلے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران صیہونی افواج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی شدید زخمی ہو گئے، کشید گی میں اس وقت شدت آ گئی جب اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر نہتے فلسطینوں پر آنسو گیس کے شیل کے ساتھ مشتعل فلسطینوں کو منتشر کرنے کے لئے گرینیڈ فائر کئے جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے اس موقع پر اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔


دوسری جانب اردن نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جب کہ اردن کی حکومت کا کہنا ہے اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف سلامتی کونسل سے بھی باضابطہ شکایت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ ماہ صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جو اسے بین الاقوامی برادری کے دباؤ پر دوبارہ کھولنا پڑی۔
Load Next Story