کراچی میں ایدھی سینٹر کے بعد چھیپا فاؤنڈیشن میں بھی ڈکیتی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

چھیپا فاؤنڈیشن میں ڈاکو 40 منٹ تک عملے کو یرغمال بناکر انتہائی پرسکون حالت میں کارروائی کرکے باآسانی فرار ہوگئے


ویب ڈیسک November 05, 2014
شہر قائد کی پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے فوٹو: فائل

SIALKOT: شہر قائد میں اب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں اور نامعلوم افراد نے ایدھی فاؤنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر وہاں موجود تمام عملے کو یرغمال بنالیا، ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں پورے سینٹر کو الٹ پلٹ کرکے وہاں سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر لے گئے، شہر قائد کی پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کب ان سماجی اداروں کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم اب تک اس کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں