حکومت سندھ سے مذاکرات کے بعد انٹر سٹی بس مالکان کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر حکومت سندھ اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد میں ڈیڈ لاک برقرار


ویب ڈیسک November 05, 2014
2011 سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھائے گئے ہیں، ارشاد بخاری، فوٹو:فائل

حکومت سندھ سے مذاکرات کے بعد انٹر سٹی بس مالکان نے اندرون ملک چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی اور سندھ بس اونرز کے عہدیداران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جس کےتحت کراچی سے اندرون ملک جانے والی بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

صدر سندھ بس اونرز کے مطابق کل سے اے سی اور بغیر اے سی بسوں کے نئے کرائے لیے جائیں گے جس میں کراچی سے حیدرآباد کے لیے اے سی بس کا کرایہ 20 روپے کمی کےبعد 265 روپے وصول کیا جائے گا جبکہ کراچی سے حیدرآباد کے لیے نان اے سی بسوں کے کرائے میں 12 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کا کرایہ 158 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایوں کے کمی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد کرایوں میں کمی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہےکہ 2011 سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھائے گئے ہیں جس کےبعد اصولاً ہمیں کرائے کم نہیں کرنے چاہئیں تاہم کل ٹرانسپورٹرز کے جنرل باڈی اجلاس میں اس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے