وزیراعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ملاقات
آرمی چیف نے وزیراعظم کو مجموعی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ آپریشن ضرب عضب پربھی بریفنگ دی
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے وزیراعظم کو ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور بالخصوص شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سےمتعلق بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں عوام کے تعاون سے ملک سے انتہا پسندی اور دہشتردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قوم ملک سے دہشتگ ردی کے مکمل خاتمے پر یقین رکھتی ہے حکومت دہشت گردی کے موثر طریقے سے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کو فعال بنائے گی اور دہشت گردی کے خلاف ایک جامع لائحہ عمل بھی اپنایا جائے گا۔