پاکستان کا پینٹا گون کی رپورٹ پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج

پاکستان پر شدت پسندوں کو استعمال کرنے سے متعلق الزامات پرمبنی امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک November 05, 2014
پاکستان وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کررہا ہے، دفتر خارجہ، فوٹو:فائل

پاکستان نے پینٹاگون کی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی اور امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ پر شدید احتجاج کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر شدت پسندوں کو استعمال کرنے سے متعلق الزمات پر مبنی امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے جس میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، رپورٹ میں پاکستانی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی بات کی گئی ہے جبکہ پاکستان وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں پینٹا گون کاکہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گرد کارروائی کر رہے ہیں اور پاکستان انہیں بھارتی فوج کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہےجس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |