مسجد اقصیٰ پرحملہ اسرائیلی فورسز کا دہشت گردانہ اقدام ہے وزیراعظم نوازشریف

پاکستان اسرائیلی ریاستی جبر کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور اقوام متحدہ بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 05, 2014
مسجد اقصیٰ پر حملہ قابل مذمت اور اسرائیلی فورسز کا دہشت گردانہ اقدام ہے،وزیراعظم، فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملہ قابل مذمت اور اسرائیلی فورسز کا دہشت گردانہ اقدام ہے، اسرائیل نے ہمیشہ عالمی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کو کچلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی ریاستی جبر کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور اقوام متحدہ بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد مسجد میں جانے پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |