بیٹی کے کسی فلم میں اہم کردار نبھانے پر خوشی ہوگی شاہ رخ خان

میرے بچے دوسرے بچوں کی طرح چالاک نہیں اور یہ میرے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، اداکارہ


APP November 06, 2014
میرے بچے دوسرے بچوں کی طرح چالاک نہیں اور یہ میرے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

شاہ رخ خان نے کہا کہ انھیں خوشی ہوگی اگر ان کی بیٹی سہانا کسی فلم میں اہم کردار نبھا سکیں۔

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان جن کی بیٹی سہانا ان کی فلم ''ہیپی نیو ایئر''میں مختصر کردار میں دکھائی دی ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں خوشی ہوگی اگر ان کی بیٹی کسی فلم میں اہم کردار نبھا سکیں، ان کی بیٹی بہت شرمیلی ہیں اس لیے فی الحال تو کوئی اہم کردار نہیں نبھا پائیں گی۔

اداکار نے کہا کہ ان کی فیملی ان کے لیے بہت کچھ ہے یہی ان کے جینے کی وجہ ہے جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے ہیں تو نہ صرف ان کا ذہنی تناؤ ختم ہوجاتا ہے بلکہ تمام تر تھکاوٹ بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کے بچے آج کل کے بچوں کی طرح چالاک نہیں بلکہ بہت معصوم ہیں یہ ہی ان کے لیے بڑا تحفہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں