اکتوبر میں مہنگائی 17 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ایندھن اور خوردنی اشیا کی قیمت میں کمی کے باعث افراط زر کی شرح 5.82 فیصد پر آگئی، ستمبر میں 7.68 تھی


Business Reporter November 06, 2014
مہنگائی میں جولائی تا اکتوبر 7.09 فیصد اضافہ، رواں مالی سال انفلیشن ریٹ 7.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، ماہرین۔ فوٹو: فائل

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اکتوبر کا مہینہ نسبتاً بہتر رہا، اکتوبر میں کنزیومر پرائس انڈیکس 5.82 فیصد زائد رہا جو گزشتہ 17 ماہ میں سی پی آئی میں اضافے کی کم ترین شرح قرار پائی ہے، ستمبر کے مہینے میں سی پی آئی میں 7.68 فیصد جبکہ اکتوبر 2013 میں 9.08 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مہنگائی کے سرکاری اعدادوشمار میں بہتری کی وجہ ایندھن اور خوردنی اشیا کی قیمت میں کمی قرار دی جارہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ (جولائی تااکتوبر) کے دوران سی پی آئی کی اوسط شرح 7.09 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اوسط 8.32 فیصد ماہانہ رہی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد افراط زر کا دبائو بھی کم رہنے کی توقع ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال افراط زر کے لیے8 فیصد کا ہدف رکھا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح 7.8 فیصد یعنی حکومتی ہدف سے بھی کم رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں