کراچی میں پولیس کا 50 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
گرفتار ٹارگٹ کلر زاہد عرف شاہد دادا سی آئی ڈی اور پولیس اہلکاروں کےقتل میں بھی ملوث ہے، انچارج ایس آئی یو خرم وارث
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 50 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انچارج اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ خرم وارث کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں چھاپہ مارا جہاں مبینہ دہشت گرد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں مبینہ دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج ایس آئی یو نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشت گرد زاہد عرف شاہد دادا 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم نے 2 سی آئی ڈی اور 4پولیس اہلکاروں کو قتل کیا جب کہ یوسف گوٹھ میں چار افراد کو قتل کرکے پلاٹوں پر بھی قبضہ کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے قائد آباد کےقریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ملزم اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے چند روز قبل فائرنگ کرکے دو افراد کو بھی زخمی کیا تھا۔