پرستاروں کی دعاؤں نے حادثہ میں محفوظ رکھا ہمایوں سعید

پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، جلد شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردوں گا، ہمایوں سعید


Cultural Reporter November 06, 2014
پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، جلد شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردوں گا، ہمایوں سعید فوٹو: فائل

LONDON: اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں ہونے والا حادثہ کبھی بھول نہیں سکتا، شکر ہے میں اور میری اہلیہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔

ان خیالات کا اظہار ہمایوں سعید نے تھائی لینڈ سے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب پرستاروں کی دعاؤں اور محبتوں کا نتیجہ ہے کہ تھائی لینڈ میں ہونے والے حادثہ سے ہم دونوں میاں بیوی کو معمولی چوٹیں آئیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے سے خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں اور جلد ہی شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردوں گا، تھائی لینڈ میں نئی فلم کی لوکیشنز فائنل کرنے ہی گئے تھے جو جلد ہی سیٹ کی زینت بن جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں کامیاب بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے، امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں کے مقابلے میں پسند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو بہت جلد یہاں پر فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں