سلوانیا میں پانی کی سطح پر اْڑنے والی کشتی متعارف

اس منفرد ڈیزائن والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت مو جود ہے

اس منفرد ڈیزائن والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت مو جود ہے۔ فوٹو : فائل

سلوانیا میں ما ہرین نے اڑنے والی کشتی متعارف کر وا دی ہے۔


اس منفرد ڈیزائن والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت مو جود ہے۔ پانی پر چلتی اس ماحول دوست کشتی میں نصب بٹن دبا کر اس کے نچلے حصے میں لگی پانچ ٹانگوں کو کھولا جاتا ہے جو کسی کرسی کی طرح اس کشتی کو سواروں سمیت تین سے چار فٹ پانی سے اونچا کر دیتی ہے۔

25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہے جو الیکڑک مو ٹرز کے بلبوتے پر دوڑتی اور اڑتی ہے لیکن ایک وقت میں صرف دو افراد ہی اس پر سواری کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔
Load Next Story