حیدرآباد کے شہری کے پاس قرآن پاک کا نادر نسخہ

650 صفحات پر مشتمل اس قرآن پاک کا وزن 4.7 گرام اور لمبائی2.65 سینٹی میٹر ہے.


Numainda Express September 30, 2012
650 صفحات پر مشتمل اس قرآن پاک کا وزن 4.7 گرام اور لمبائی2.65 سینٹی میٹر ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد کے رہائشی کے پاس چار اعشاریہ سات گرام وزنی قرآن پاک کا نسخہ موجود ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے کم وزن قرآن پاک ہے۔

لطیف آباد نمبر 4 کے رہائشی مرزا محمد عمر بیگ کے پاس موجود650 صفحات پر مشتمل قرآن پاک کی لمبائی دو اعشاریہ چھ پانچ سینٹی میٹر، چوڑائی ایک اعشاریہ آٹھ اور موٹائی ایک اعشاریہ ایک سینٹی میٹر ہے، جب کہ اس کا وزن صرف چار اعشاریہ دو آٹھ گرام ہے۔ محمد عمر بیگ کو قرآن پاک کا یہ نسخہ اپنے نانا ضلع چکوال کے رہائشی حاجی غلام محی الدین سے 1960ء میں ملا تھا جو کہ انہوں نے1899ء میں خریدا تھا۔

مذکورہ قرآن پاک کو ایک بکس میں محفوظ رکھا جاتا ہے، اس بکس میں ایک عدسہ نصب ہے، جس سے یہ قرآن پاک پڑھا جاتا ہے۔ عمر بیگ کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت دنیا میں موجود قرآن پاک کا سب سے کم وزن نسخہ ہے اور حکومت اس نسخے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں درج کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں