سانحہ بلدیہ ٹائون کے ذمے داران کو گرفتار کیاجائے مظاہرین
ورکرزرائٹس موومنٹ کےتحت سانحہ بلدیہ ٹائون کےذمےداران کو کیفرکردارتک نہ پہنچائے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج۔
ورکرز رائٹس موومنٹ کے تحت سانحہ بلدیہ ٹائون کے ذمے داران کو کیفر کردار تک نہ پہنچائے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر متاثرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ سانحہ گارمنٹ فیکٹری کے ذمے داران کو گرفتار کیاجائے، اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم مزدور شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، حکومت سانحہ بلدیہ ٹائون کے ذمے داران اور سرکاری اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کرے اور انھیں عبرتناک سزا دی جائے، انھوں نے کہا کہ قاتلوں کو تحفظ فراہم نہ کیاجائے بلکہ انھیں حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایاجائے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ اداروں سے ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے اور محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔