کورنگی ٹینک میں ڈوب کر مزدور اور کارخانے کا مالک ہلاک

ٹینک میں گرنے والے اوزارکو اٹھانے کیلیے مزدور اندر گیا، واپس نہیں آیا۔


Staff Reporter September 30, 2012
کارخانے کا مالک قربان علی بھی ٹینک میں اترااورڈوب گیا،لاشیں ورثا کے حوالے

کورنگی میں زیر تعمیر کارخانے کے ٹینک میں ڈوب کر مزدور اور کارخانے کا مالک ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں گلزار کالونی میں ٹینک میں ڈوب کر 2 افراد ہلاک ہوگئے ،متوفیان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق سیکٹر 8-F گلزار کالونی کورنگی میں گھر کے اندردستانوں کا کارخانہ قائم تھا جس میں پانی کی موٹر نصب کی جارہی تھی کہ اس دوران مزدور 30 سالہ غلام قادر کا اوزار ٹینک میں گرگیا جسے اٹھانے کے لیے وہ ٹینک میں اترا لیکن واپس نہ آیا ، جب کافی دیر تک وہ واپس نہ آیا تو کارخانے کے مالک قربان علی ٹینک میں اترا لیکن وہ بھی واپس نہ آیا ، دونوں کے واپس نہ آنے پر ایک کہرام مچ گیا۔

بعدازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹینک میں سے دونوں کی لاشیں نکال لیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹینک کے اندر ڈوب کر ہلاک ہوگئے ، کارخانے کا مالک 52 سالہ قربان علی ولد سردار علی مکان نمبر 719 سیکٹر 8-F گلزار کالونی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق سیالکوٹ سے تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جسے ورثا تدفین کی غرض سے لے کر سیالکوٹ روانہ ہوگئے ، مزدور 30 سالہ غلام قادر ولد رسول بخش مرتضیٰ چوک بلال کالونی کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ اس کا آبائی تعلق دادو سے بتایا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں