او جی ڈی سی ایل کے فی شیئر کی فلور پرائس 216 روپے مقرر کرنے کی منظوری

حکومت او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، اعلامیہ


ویب ڈیسک November 06, 2014
فلور پرائس پر حصص کی فروخت 7 نومبر تک مکمل ہوجائے گی، اعلامیہ فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے فی شیئر کی فلور پرائس 216 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں نجکاری کمیشن کے دفتر میں نجکاری کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی، اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے 10 فی صد حصص کی فلور پرائس مقرر کرنے پر غور کیا گیا جس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے جس کے فی شیئر کی فلور پرائس 216 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فلور پرائس پر حصص کی فروخت 7 نومبر تک مکمل ہوجائے گی۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر تجارت خرم دستگیر نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں